سارہ خان کو بھی جیون ساتھی مل گیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ سارہ خان نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں محبت ہوگئی ہے لیکن  وہ اپنے محبوب کا نام نکاح سے پہلے نہیں بتائیں گی نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سارہ خان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ کسی کی محبت میں گرفتار ہوگئی ہی- انہیں اس شخص کے بارمیں بات کرنا اچھا نہیں لگتا کیونکہ ان کے گھر کا ماحول ایسا نہیں ہے- جب دونوں کا نکاح ہوجائے گا تو وہ سب کو بتادیں گی۔

سارہ خان کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی محبت ان کے والدین ہیں جنہیں وہ سب سے زیادہ پیار  کرتی ہیں اور ان کے لیول تک کوئی نہیں پہنچ سکتا، اس کے بعد جس شخص سے وہ سب سے زیادہ محبت کریں گی وہ ان کا شوہر ہوگا۔                            

Comments