گرمی کی شدت میں اضافہ، ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کے لیے بجلی غائب

تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے پر بجلی کی کھپت بڑھ گئی ہے  جس کے ساتھ ہی لیسکو کے متعدد گریڈ ٹرپ کرگئے ہیں۔جس کے باعث ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کے لیے بجلی کا غائب ہونا معمول بن گیا ہے۔ لاہور کے 20علاقوں میں بجلی کا غائب ہونا معمول بن گیا ہے اور اس میں لاہور کے مختلف علاقوں بالخصوص گنجانآبادیوں میں بجلی کی شدید کمی واقع ہونا شروع ہو گئی ہےاور بجلی کی ڈیمانڈ بڑھنے پر لیسکو کے سسٹم نے جواب دے دیا ہے لیسکو حکام بجلی کی ڈیمانڈ اور سپلائی میں پیدا ہونے والے تعطل کو پورا کرنے میں ناکام ہو کر رہ گئے ہیں اور کورونا کے خوف کے باعث افسران گھروں میں بیٹھ کر احکامات دینے لگے ہیں۔ جس کے بعد لاہور کی متعدد گنجان آبادیاں بجلی کے بحران کی لپیٹ میں آگئی ہیںاور گنجان آبادیوں کے ساتھ ساتھ پوش علاقوں میں بھی بجلی غائب ہونا شروع ہو گئی ہے۔



Add caption

Comments

Post a Comment